ہدایت کار خرم شہزاد کی اردو فلم میں میرا کردار منفرد اور اچھوتا ہے فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں حسنین خان
کراچی(یواین پی)نوجوان ہدایت کار خرم شہزاد کی اردو فلم ’’میری پہچان‘‘ کی عکس بندی کا کام تیزی سے جاری ہے اس فلم میں زیادہ کاسٹ نئی ہے اسے جلد ریلیز کیا جائے گاگزشتہ روز مشی خان اور حسنین خان نے فلم کی عکس بندی میں حصہ لیا سیٹ پہ مشی خان اور حسنین خان نے یونی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ا ردو فلم ’’میری پہچان‘‘ ایک نئے اور منفردموضوع پہ بنائی جارہی ہے جب ہمیں اس فلم کی سکرپٹ بتایا گیا توہم نے نیا منفرد،اچھوتے اور جاندارموضوع کودیکھتے ہوئے اہم رول کرنے کی حامی بھر لی مرکزی کردار کے باعث اس فلم سے ہمیں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں خرم شہزاد اور صائمہ حسنین شامل ہے