ماردوطن کا دفاع کرتے رہے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،آرمی چیف کاشہداء پاکستان کوسلام

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments


راولپنڈی(یوا ین پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم دفاع وطن کرتے رہے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے اوراس کیلئے کوئی بھی قیمت اور قربانی دینے کا حلف لے رکھا ہے، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ سپہ سالارکے پیغام میں انہوں نے کہاکہ وہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے کوئی بھی قیمت اور قربانی دینے کا حلف لے رکھا ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ پرعزم پاکستانی قوم دہشت گردوں کو شکست دے رہی ہے، غیرملکی دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں تاہم یہ قوتیں ناکام ہو چکی ہیں ، قوم پاکستان کے خلاف سازشوں کو شکست دے کر رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes