ایپل نے موبائل ڈیوائسز کے لیے اردو فونٹ ’’نستعلیق‘‘ متعارف کرا دیا

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

نیویارک: (یو این پی)امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون میں روایتی اردو فونٹ ’’نستعلیق‘‘ متعارف کرا دیا جس کی مدد سے صارفین اب نستعلیق فونٹ میں اردو ٹیسکٹ وصول اور بھیج سکیں گے۔(یو این پی) رپورٹس کے مطابق ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11 میں اپ ڈیٹس کی ہیں اور اس میں متعدد نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ ان میں ایک نستعلیق فونٹ بھی ہے۔ اس سے قبل آئی فونز میں اردو زبان میں پیغامات بھیجے اور وصول کیے جا سکتے تھے تاہم اس کے لئے مختلف فونٹ استعمال ہوتا تھا۔خیال رہے کہ نستعلیق فونٹ پاکستان میں اخبارات اور ویب سائٹس پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا فونٹ ہے اور اس سے اردو کے الفاظ زیادہ واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں اور پڑھنے میں آسانی رہتی ہے۔اگر آپ بھی آئی فون صارف ہیں اور اپنے فون میں نستعلیق فونٹ انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو فون کی سیٹنگز میں جنرلز اور پھر لینگوج اینڈ ریجن کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد Other Languages کا آپشن منتخب کریں اور یہاں اردو کو سیلیکٹ کرلیں۔ اس طرح آپ کے موبائل میں اردو فونٹ آجائے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ موبائل کے دیگر آپشنز انگریزی میں ہی رہیں تو Prefer English کا آپشن منتخب کریں۔نستعلیق سے پہلے آئی فون میں اردو میں آنے والے پیغامات اس طرح دکھائی دیتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes