توہین عدالت کیس ،الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کےخلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس کی چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے کی ۔عمران خان کی جانب سے بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورجواب جمع کرا یا۔جواب میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا وکیل الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ چکا ہے، الیکشن کمیشن نے 9 جنوری کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی تھی،جس پر وکیل ثقلین حیدر نے غیر مشروط معاف لی تھی اور جواب واپس لے لیا تھا،عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ پارٹی فنڈنگ کیس میں دستاویزات جمع نہ کرانے سے ہوا،توہین عدالت کا معاملہ ماضی کا قصہ اور بند ٹرانزیکشن ہے اورالیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو معافی قبول کر لی تھی،جواب میں کہا گیا کہ عمران خان نے کبھی بھی جواب واپس لینے کو چیلنج نہیں کیا،الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کرائی جا چکی ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں معافی مانگنے والوں کو معاف کر چکی ہے،جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر لیا ،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم جواب پر غور کرنے کے بعد 27ستمبر کو فیصلہ سنائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog