بنگلادیش نے روہنگیا مہاجرین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

ڈھاکہ(یواین پی)بنگلادیش نے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے روہنگیا مسلمانوں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔میانمار میں ریاستی تشدد کے بعد 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش کی سرحد کے قریب پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔بنگلادیشی حکام نے روہنگیا مہاجرین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے ملک میں کام کرنے والی چاروں ٹیلی کمیونیکشن کمپنیز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انہیں موبائل سم فروخت نہ کریں۔بنگلادیشی مواصلات کے وزیر عنایت حسین کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی سیکیورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی اور کچھ عرصے تک مہاجرین کسی بھی کمپنی کی سم خریدنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔حکام نے ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ روہنگیا مہاجرین کو سم کی فروخت میں ملوث پائی گئیں تو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور حکومتی احکامات تک وہ مہاجریں کو سمیں فروخت نہ کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog