عارف والا ، چوہے 5 ہزار کے 25 نوٹ کُتر گئے، دکاندار بے ہوش

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 532)      No Comments


عارف والا(یو این پی)عارف والا ریشم گلی کے عقب میں واقع لیڈیز بوتیک پر موجود رات کے اندھیرے میں چوہوں نے دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے 25 نوٹوں کو کتر کر پرزہ پرزہ کر دیا۔ دکان مالک نے جب صبح سویرے دوکان کھولی تو جگہ جگہ قالین پر ان نوٹوں کے متعدد باریک باریک پرزے بکھرے ہوئے پائے۔جیسے ہی اس نے سیل والا دراز کھولا تو نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ ہوش میں آنے پر دکان مالک نے بتایا کہ میں نے دکان میں ہونے والی سیل رکھی ہوئی تھی اور گزشتہ رات میں نے دکان کا مال لینے کیلئے لاہور آنا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题