ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکہ ،ڈرائیور زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Published on September 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق ہنہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کادھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب ہوا جس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)