امام حسینؓ کی قربانی کو یاد رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے:نینا ں چوہدری
ہر زندہ ضمیر اور غیور انسان آج بھی آپؓ کی شہادت اور آپ کی قربانی پر خراج تحسین پیش کئے بغیر نہیں رہ سکتے
لاہور (یو این پی)معروف گلو کارہ و اداکارہ نینا ں چوہدری نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی کو یاد رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے، محرم ہمیں امام عالی مقام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے،امام حسینؓ کی قربانی نے ہی دین اسلام کو حیات ابدی بخشی ،حق و باطل کے اس معرکے میں امام علی مقام نے باطل کے سامنے جکنے کی بجائے شہادت کا جام نوش فرمانے کو ترجیح دی ، نینا ں چوہدری نے مزید کہا کہ اہل بیت کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، ہر زندہ ضمیر اور غیور انسان آج بھی آپؓ کی شہادت اور آپ کی قربانی پر خراج تحسین پیش کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔