لندن میں گزشتہ روز زیر علاج کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،ہسپتال منتقل کیا گیا

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

لندن۔۔۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت گزشتہ روز اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جانا پڑا گزشتہ روز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا ۔اس دوران مریم ،حسن اور حسین نواز اپنی والدہ کے ساتھ ہسپتال میں رہے اور نواز شریف کو بھی کلثوم نواز کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ رات امی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر امی کی طبیعت بہتر کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں ،سب میری والدہ کی طبیعت میں بہتری کے لیے دعائیں کریں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes