کرکٹر عماد وسیم کے سکینڈل کا ڈراپ سین

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

لاہور(یو این پی) عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان نژاد ڈچ خاتون کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹر نے انھیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چُپ سادھ لی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کی جولائی کے مہینے میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی، لیکن ایک ماہ سے عماد نے پلٹ کر کوئی جواب نہیں دیا۔ عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کر سکا۔دوسری جانب دنیا نیوز کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا۔ جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بُکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دیئے بغیر کال کاٹ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题