نااہل قرار نوازشریف کو ابھی تک ان کی نااہلی کا علم نہیں ہے: اسد عمر

Published on September 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

6سیالکوٹ (یو این پی) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ نااہل قراردیئے جانے والے نوازشریف کو ابھی تک ان کی نااہلی کا علم نہیں ہے اور وہ دوسروں سے اپنی نااہلی کی وجہ پوچھتے پھر رہے ہیں حالانکہ انہیں علم ہے کہ اقامہ ویزہ چھپانے پر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہل قراردیا ہے اور اب اگلی باری وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی ہے جن کے پاس بھی متحدہ عرب امارات کاتنخواہ والا ویزہ ہے اور انہوں نے بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اسے چھپایا اور وہ تو باقاعدہ پندرہ ہزار درہم تنخواہ بھی وصول کرتے رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف حلقہ پی پی122کے راہنما عمر مائرکی صدارت میں شہر کے علاقہ پیرس روڈ پر میرج ہال میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔کنونشن میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، میر فاروق مائر ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ ، جمشید غیاث ایڈووکیٹ ودیگر نے بھی شرکت کی ۔ اسد عمر نے مزید کہاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگر استعفیٰ نہیں دیتے تو وزیر اعظم کو کوئی فیصلہ کر نا ہوگا۔حالانکہ اسحاق ڈار قوم کے ساتھ ظلم نہ کریں بلکہ مستعفی ہوجائیں تو ہی ان کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی صورتحال سے دو چار ہے ملک کا وزیر خزانہ عدالتوں میں کیس بھگتا رہا ہے اورنااہل نواز شریف اور دیگر ملزمان کے نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالنے چاہیے۔قبل ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں صدر ڈسٹرکٹ بار شوکت علی چوہدری ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقدہ وکلاء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بارہ ماہ سے عدلیہ نے کچھ فیصلے کئے ہیں جو کچھ لوگوں کو نہ پسند ہیں اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ آزاد عدلیہ کے فیصلوں سے ملک کی گاڑی کا پہیہ درست سمت چلنا شروع ہو گیا ہے اورآزاد عدلیہ مردہ ادارینیب کو پاؤں پر کھڑاکرنے کی کوشش کررہی ہے، اسدعمر نے کہا کہ اسحاق ڈار نے وقتی کارکردگی دکھانے کے لئے بے تحاشہ قرضے لئے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈوملڈ ٹرمپ کی دھمکیاں دینے کی وجہ ہماری گرتی معیشت ہے، راہنما تحریک انصاف اسد عمر نے تحریک انصاف کے راہنماؤں عثمان ڈار اور عمر ڈار کی فیکٹری میں پریس کانفرنس اور کارکنوں سے خطاب کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جلد ہی ان سے نجات مل جائے گی اور تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور ملک کو مثالی و ترقی یافتہ وخوشحال ملک عمران خان بنائیں گے ، انہوں نے وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes