ممبئی: (یواین پی)بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کو ٹی وی پروگراموں کا بہترین میزبان قرار دے دیا۔معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی تشہیر کے لیے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے بالی وڈ باشاہ شاہ رخ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے ٹی وی شوز کی میزبان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ خان اور اکشے اچھے انسان اور بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ خان ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، وہ تحمل و بردباری کے ساتھ ساتھ کرشماتی شخصیت رکھتے ہیں، کنگ خان کی اسٹائلش اور بے پناہ مداحوں کی موجودگی میں ان سے میزبانی کا سخت مقابلہ ہوگا۔سلمان خان نے اکشے کمار کے بطور ٹی وی میزبانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کھلاڑی پرُمزاح مزاج سے مداحوں کو بھرپور محظوظ کریں گے۔بالی وڈ کے تین اسٹار پہلی بار ایک ہی وقت میں مختلف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کررہے ہیں جس سے تینوں اسٹارز کے درمیان نمبر ون میزبان بننے کا مثبت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبنگ خان متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے 11ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار “ٹیڈ ٹالکز” نامی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان فلموں میں کروڑوں کی کمائی کے بعد چھوٹی اسکرین کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان قرار پائے ہیں۔سلو خان بگ باس سیزن 11 کے لیے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ وصول کریں گے اور شو کی ہفتے میں 2 اور ایک ماہ میں 8 قسطیں نشر کی جاتی ہیں جس سے تین ماہ کے دوران وہ مجموعی طور پر250کروڑ سے زائد کمائی کریں گے۔