کراچی(یوا ین پی)عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے۔ اگر حکومت اوگرا کی سمری منظور کر لیتی ہے تو پیٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 60 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 63 روپے 33 پیسے ہوسکتی ہے۔