جامعہ بلوچستان خاران سب کیمپس میں لاء کی کلاسز 5 اکتوبر سے شروع ہونگی

Published on September 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments


کوئٹہ(یوا ین پی)جامعہ بلوچستان کے ڈائریکٹر کیمپس کے ایک اعلامیہ کے مطابق خاران سب کیمپس میں لاء کی کلاسز 05اکتوبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہونگی۔ وہ تمام طلباء و طالبات جنہوں نے لاء میں داخلہ فیس جمع کرادی ہے وہ 05اکتوبر سے اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں۔ مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹر کیمپس یونیورسٹی آف بلوچستان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔درایں ثنا۔جامعہ بلوچستان کے شعبہ آئی ایم ایس کے ایک اعلامیہ کے مطابق جن امیدواروں نے بی بی اے کورس میں داخلے کے لئے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کا ٹیسٹ 04اکتوبر صبح 10بجے شعبہ آئی ایم ایس میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes