پی ایس ایل میں مزید غیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹری

Published on October 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


لاہور:  (یواین پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے مزید غیر ملکی کھلاڑیوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے ہر نئے ایڈیشن کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کا پاکستان کی کرکٹ پر اعتماد بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں مزید کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پر آمادگی ظاہر کررہے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ مچل جونس سمیت 6 مزید غیرملکی کرکٹرزنے پاکستان سپرلیگ کھیلنےکےلیے معاہدے کرلیے ہیں۔جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، عمران طاہر، آسٹریلوی کرس لیئن اور معروف بولر مچل جونسن پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہی۔ سری لنکن اینجلو میتھوز اور ویسٹ انڈین ایون لوئس بھی معاہدہ  کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جب کہ افغانستان کے اسپنر راشد خان بھی اس بار پی ایس ایل میں کھیلتے نظر آئیں گے۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا کا تیسرا ایڈیشن فروری میں شروع ہوگا جس کے سیمی فائنل اور فائنل پاکستان میں کھیلے جائیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog