پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، شہبازشریف

Published on October 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments


 لاہور:  (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے (یواین پی) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ترکُ پارلیمنٹ کے رکن برہان کیاترک نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصا ہیلتھ کیئر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ تُرک مہمان نے پنجاب میں صحت کے شعبے میں بہتری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ترک رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیاہے پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اصلاحات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے ہر ضروری تعاون مہیا کریں آپ ہمارے بھائی ہیں اوربھائیوں کا ہاتھ تھامنا کوئی احسان نہیں یہ توہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان او ر ترکی کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں پاک ترک دوستی معاشی تعاون میں ڈھل رہی ہے، ترکی کی متعدد کمپنیاں پاکستان خصوصا پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔ شعبہ صحت کو بہتر بنا کر ہی دکھی انسانیت کا دکھ بانٹا جا سکتاہے، ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا میرا مشن ہے اس مقصد کے حصول کے لئے ترکی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی نے مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھایاہے جب کہ پاکستان اور ترکی ترقی و خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چل رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes