بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی لگادی

Published on October 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments


سری نگر:  (یواین پی)قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔(یواین پی) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے جگہ جگہ خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاکہ عوام جلوسوں میں شرکت نہ کرسکیں۔بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جب کہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes