خواجہ آصف نے آرمی چیف کو زوردار جھٹکا دے دیا

Published on October 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments


اسلام آباد  (یواین پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی کا اعتراف کرنے اور پاکستان کو خود ہی ڈو مور کہنے پر یہ سوال سب سے زیادہ کیا جا رہا ہے کہ اگر پاکستان کو ڈو مور کرنے کی ضرورت ہے تو پھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا سے ڈو مور کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے امریکی شہر نیو یارک میں ایشیا سوسائٹی میں ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حافظ سعید اور حقانی نیٹ ورک جیسے عناصر پاکستان کیلئے بوجھ ہیں،ہمیں ”ڈومور “ کیلئے وقت چاہیے۔ حافظ سعید کی تنظیم کالعدم ہے اور وہ نظر بند ہیں مگر اس سلسلے میں ہمیں مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا سے ڈومور کا مطالبہ کر رہے ہیں، 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران بھی آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت کرلیا اب دنیا ڈو مور کرے۔ اس سے قبل وہ امریکی سفیر اور مختلف امریکی وفود کے ملاقات کے دوران بھی ” نو مور“ کہہ چکے ہیں۔آرمی چیف کی جانب سے دنیا کو ”نو مور“ کہنے کے کچھ ہی روز بعد خواجہ آصف کی جانب ” ڈو مور“ کا بیان سامنے آنا تعجب خیز ہے، پاکستان میں خواجہ آصف کے بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی انہیں ڈو مور کے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا ہے جبکہ عالمی میڈیا پر بھی طرح طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog