دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ویلفیئر سوسائٹی بنائیں گے ڈاکٹر فیاض احمد

Published on October 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

ہانمن کالج آف ہومیوپیتھک انگلینڈ کی سالانہ تقریب یونیورسٹی آف لندن میں ان کی کتاب بھی متعارف کرائی گئی
لندن (یواین پی)گزشتہ روز ہانمن کالج آف ہومیوپیتھک انگلینڈ کی سالانہ تقریب یونیورسٹی آف لندن میں ہوئی جس کی صدارت پرنسپل ہومیو پیتھک ڈاکٹر شاشیموہن شرماء نے کی تقریب کا آغاز دس بجے صبح ہوا جس میں دنیا کے مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی اور نیرولوجی کے موضع پر ہومیوپیتھک کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ہومیو پیتھک علاج کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا پاکستان کی طرف سے ایڈوانس ڈپلومہ آف ہومیو پیتھی میں گولڈ میڈلسٹ لینے والے ہومیوپیتھک ڈاکٹر فیاض احمد ہیں جن کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے جس نے اپنی کتاب کلنیکل ٹرمینولوجی ود پیتھالوجی بھی متعارف کرائی جو ہائنمن کالج آف ہومیو پیتھک لندن سے منظور شدہ ہے ہومیو پیتھک ڈاکٹر فیاض احمداپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں ایک ویلفیئرسوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لائیں گے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اس ویلفیئر میں دنیا کے مختلف ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور پاکستان کے چند مشہور کرکٹرز بھی شامل ہیں تقریب کے اختتام پر فارغ تحصیل ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکو تعلیمی اسناد سے نوازا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy