ابوظہبی (یوا ین پی) ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی، 136رنز کا ہدف پہاڑ بن گیا جس کے تعاقب میں شاہین 114 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئے۔ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 21 سے شکست دے دی، سری لنکا کو دو میچز کی سیریز میں 0- 1کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 34 ،اسد شفیق 20، سرفرازاحمد نے 19 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 11 وکٹس حاصل کیں۔