چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 79 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

Published on October 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments


بورےوالا(یو این پی) لالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے مداح آج ان کی 79 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ لالی وڈ کی پہچان اداکار وحید مراد آج زندہ ہوتے تو 79 سال کے ہو چکے ہوتے ۔ خوبرو اور ورسٹائل اداکار کی پر اثر آواز اور دل آویز انداز نے انہیں بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو کی پہچان دلائی ۔ہزاروں دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی تھیں ، جب وہ پردے پر ابھرتے تھے ۔ رومانوی فلموں کے لیے انہیں آئیڈیل مانا جاتا تھا ۔ وحید مراد کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ فلمیں ہیں ۔ انہوں نے ہیرا اور پتھر ، ارمان ، اولاد ، شبانہ ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، انجمن ، شمع اور کئی دیگر فلموں میں اداکاری کے جو ہر دکھا ئے ۔ پاکستان کی فلم نگری پر راج کرنے والا یہ خوبصورت فنکار آج ہم میں نہیں لیکن ان کا نام لالی وڈ کی تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ۔وحید مراد نے لالی ووڈ کی کئی ہیروئنز کے ساتھ جوڑی بنائی ، ان کی ہیروئنز میں عالیہ ، شبنم، بابرہ شریف ، زیبا جیسی نامور اداکارائیں شامل تھیں ۔ اداکار وحید مراد کے والد نثار مراد اپنے دور کے مشہور فلمساز اور تقسیم کار تھے ۔ انہوں نے وحید مراد کیلئے ذاتی سرمائے سے کئی فلمیں بنائیں جو سپرہٹ رہیں ۔ وحید مراد بھی لالی ووڈ کے مٹھی بھر مطلب پرست فلمسازوں کی بے اعتناعی کا شکار ہوئے ۔لگاتار چند فلمیں ناکام ہونے سے فلمسازوں نے انہیں فلموں میں مرکزی کرداروں میں کاسٹ کرنا بند کر دیا ۔ وحید مراد نے کسی صورت فلموں میں ثانوی کردار کرنے کی آفر قبول نہ کی اورفلمسازوں کو جواب دے دیا جس کے بعد سب نے وحید مراد سے منہ موڑ لیا ۔ فلمسازوں کی اس بے رخی اور گھر والوں کے طعنوں سے تنگ آکر وہ اپنی منہ بولی بہن کے گھر رہنے لگے جہاں 23 نومبر 1983 کو دل کا دورہ پڑنے سے وہ اس دار فانی سے کوچ کر گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme