عمران خان کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Published on October 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کیخلاف بڑی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 13 جلسوں کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں جلسے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر اور 14 اکتوبر کو پشاور میں عوامی میدان لگائیں گے۔ نومبر میں جنوبی پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ عمران خان 15 اکتوبر کو گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes