لاہور (یو این پی) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان دبئی ٹیسٹ کے دوران متوقع ، چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سکواڈ کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آل راؤنڈر محمد نواز سولہویں کھلاڑی ہو سکتے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ تشکیل دینے انضمام الحق یو اے ای روانہ ہوگئے ۔ چیف سلیکٹر ، کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سکواڈ کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محمد نواز کی بطور سولہواں کھلاڑی انٹری متوقع ہے ۔ ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی گرین شرٹس کا اعلان دبئی ٹیسٹ کے دوران کیا جائے گا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 13 اکتوبر کو شیڈول ہے ۔