فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’یوم سید الشہداامام عالی مقام امام حسین لجپالؓ ‘‘کے حضورمنعقدہ محفل پاک حسینی ؓ میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مختلف سلاسل طریقت کے 17مشائخ عظام کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کرنے پر مشائخ عظام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدالانبیاء حضورنبی کریم ﷺ نے روحانی طور پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی منظوری فرمائی اورشمولیت کرنیوالے مشائخ کیلئے روحانی فیوض وبرکات کی خوشخبریاں بھی عطافرمائی ہیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں چاروں صوبوں سے مختلف سلاسل طریقت کے ہزاروں مشائخ شمولیت اختیار کرچکے ہیں ،اولیاء اللہ کی اس جماعت کااتنی تیزی سے ایک پلیٹ فارم پر متحدہونااللہ ورسول ﷺ کی مکمل تائید وحمایت سے ممکن ہورہاہے۔مرکزی مجلس شوریٰ کے جاری اعلامیے کیمطابق اولیاء اللہ کی یہ جماعت ملک پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اورتمام انسانیت کودین اسلام کے حقیقی روحانی پیغام سے آگاہی دینے کیلئے شبانہ روزکاوشیں کررہی ہے۔پیر صوفی جاوید نقشبندی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکامشن اللہ ورسول ﷺ کامشن ہے ،یہ مشن بہت جلد کامیابی سے ہمکنارہوگا،اس کی بنیادی وجہ اس تنظیم کواللہ ورسول ﷺ کی بارگاہ اقدس سے مکمل تائید ونصرت حاصل ہے،آستانہ عالیہ لاثانیہ تاقیامت انسانیت کوفیض یاب کرتارہیگا۔پیر صوفی نثاراحمدنقشبندی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارتمام مشائخ کویزیدیت کیخلاف حسینیت کے پلیٹ فارم پر متحد کررہے ہیں اور بھولی بھٹکی اوربکھری ہوئی امت مسلمہ کااپنے آقا ومولاسیدالانبیاء حضورنبی کریم ﷺ سے تعلق کوجوڑرہے ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں شمولیت کرنیوالے مشائخ عظام میں حضرت خواجہ پیر صوفی جاوید نقشبندی ،مجددی (جانشین دربارجنیدیہ میر پورخاص ،صوبہ سندھ )،پیر صوفی نثاراحمدنقشبندی (آستانہ عالیہ نیو کراچی ،صوبہ سندھ )،مولاناعرفان اشرفی ،صمدانی (آستانہ عالیہ اشرفیہ کورنگی ٹاؤن کراچی ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی خواجہ عبدالرشید نقشبندی (آستانہ عالیہ ناظم آباد کراچی )،حضرت پیر صوفی محمد اکرم نقشبندی (میرواہ ،تحصیل بورچانی ،ضلع میر پور خاص ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی محمد اکرم نقشبندی (آستانہ عالیہ محمودہ آباد ،میر پور خاص ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی خواجہ غلام علی لغاری نقشبندی (آستانہ عالیہ تحصیل وضلع دادو،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی حسن نقشبندی (آستانہ عالیہ ریلوے کالونی ،میر پورخاص ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی عاشق حسین نقشبندی (آستانہ عالیہ ملیر کراچی )،حضرت پیر صوفی صاحبزادہ نورعلی (آستانہ عالیہ تحصیل وضلع سانگھڑ،صوبہ سندھ)،حضرت پیر صوفی خلیل احمد نقشبندی (اورنگی ٹاؤن کراچی )،حضرت پیر صوفی اصغر علی نقشبندی (تحصیل کندری ،ضلع عمر کوٹ ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی حق نواز نقشبندی (سانگھڑ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی محمد عدیل نقشبندی (آستانہ عالیہ میر پورخاص ،صوبہ سندھ )،حضرت پیر صوفی محمد شاہد نقشبندی (میر پور خاص ،صوبہ سندھ )،پیر صوفی رشید احمد نقشبندی ،مجددی (ناظم آباد )اورنثاراحمد (ثناخوان مصطفی ﷺ ،میر پور خاص ،صوبہ سندھ )شامل ہیں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے استحکام پاکستان وفروغ اسلام کے مشن کی جلد کامیابی کیلئے ان کی شمولیت کوخوش آئند قراردیا۔
MASHALLAH……….SUBHANALLAH.