کراچی (یواین پی) بحرین کرکٹ فیسٹیول 2017 کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر کا کہنا تھا کہ انہیں بطور کرکٹر عمران خان سب سے زیادہ پسند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے تمام میچز نہیں بلکہ صرف اہم میچز دیکھتی ہیں۔ نیلم منیر سے جب پوچھا گیا کہ انہیں دنیائے کرکٹ کا کونسا ستارہ سب سے اچھا لگتا ہے تو نیلم منیر نے کہا کہ انہیں عمران خان سب سے زیادہ پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی بھی اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ در اصل انکی رائے عوام کی طرح ہے جو اچھا کھیلے گا وہی اچھا ہے۔