شیزہ بٹ اور عابدہ بیگ کا ،،بیدردی سجناں،6اکتوبر سے شروع
کاسٹ میں شیزہ بٹ ،عابدہ بیگ ،پریا خان ،حسنہ ،زارا شاہ اورادا چوہدری شامل ہے
لاہور(یواین پی)شیزہ بٹ اور عابدہ بیگ کا اسٹیج ڈرامہ ،،بیدردی سجناں، آج 6اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق شیزہ بٹ اور عابدہ بیگ صنم تھیٹر فیصل آباد میں جمعہ 6اکتوبر سے ایک ساتھ پرفارم کر رہی ہیں ،صنم تھیٹر (ناولٹی سینما)میں شروع ہونے والا اسٹیج ڈرامہ ،،بیدردی سجناں ،،کے پرڈیوسر رانا فہیم اورڈائریکٹر ذیشان علی ہیں جبکہ کاسٹ میں شیزہ بٹ ،عابدہ بیگ ،پریا خان ،حسنہ ،زارا شاہ،ادا چوہدری،غفور کوڈو،اسلم چٹا،شبیر آکاش اور تسلیم عباس شامل ہے۔