ڈاکٹر اجمل ملک شالیمار تھیٹر لاہور میں 6اکتوبر سے’’دو کلیاں‘‘پیش کریگے
کاسٹ میں ماہ نور ،آفرین پری ،سنہری خان،عالیہ بٹ،نور بٹ،شاہد خان ،سرفراز وکی ودیگر فنکار شامل
لاہور(یواین پی )ڈاکٹر اجمل ملک شالیمار تھیٹر لاہور میں6اکتوبرسے ،،دو کلیاں ،،پیش کریگے ۔تفصیلا ت کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہور میں 6اکتوبرسے اسٹیج ڈرامہ ،،دو کلیاں ،،پیش کیا جائے گا،جس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اورپرو ڈیو سر ملک طارق ہیں جبکہ کاسٹ میں ماہ نور ،آفرین پری ،سنہری خان،عالیہ بٹ،نور بٹ،شاہد خان ،سرفراز وکی ،وسیم پنو ،اسد مکھڑا،ارشد ملک وقاص قیدو اور مختار چن شامل ہے ۔اس ڈرامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ معیاری کہانی اور معیاری ڈائریکشن کی بدولت شائقین میرے اسٹیج ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور میں ہمیشہ کوشش کرتارہوگا کہ اور بھی اچھے سے اچھے ڈرامے پیش کروں۔