ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) اساتذہ کے عالمی دن کے سلسلے میں ٹھٹھہ میں بھی اساتذہ کا عالمی دن منایاگیا،تعلیمی ادارے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اساتذہ میں تحاےْف تقیم کیے گےْ، تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے عالمی دنکے سلسلے میں ٹھٹھہ میں تعلیمی ادارے اور مختلف سماجی اداروں کی جانب سے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اساتذہ میں تحاےْفبھی تقسیم کیے گےْ،تعلیمی ادارے ٹھٹھہکیجانب سے سیکنڈری اسکولوں کیاساتذہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے گرلس ہاےْاسکول وارڈ 1 ٹھٹھہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکنڈریاسکولوں کے اساتذہ کے علاوہ ٹھٹھہ کے سنےْر رٹاےْرڈ اساتذہ نے بھی شرکت کی ،تقریب کو ڈی او ٹھٹھہنصیر احمد میمن ،سنےْراساتذہ خمیسو خان کلہوڑو ، ربنواز جوکھیو، ساےْں گل میمن،منور سلطانہ،شمیم مغل ،خیر محمد کوی،سنےْر صحافی اعجاز واریو، امدادحسین قریشی، زینب شاہین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوےْ کہا کے اساتذہ پر بڑی ذمیداریاں عائد ہوتی ہیں ،انہیں اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرنا چاہیے، اساتذہ معاشرے کی بنیاد رکھنے والے ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق، ادب اور کردار سکھاتے ہیں ،دوسری جانب ٹھٹھہ کی سماجی،سیاسی، مذہبی، ادبی رہنماوں نے صحافیوں اور ادیبوں پر مشتمل تعلیمی کمیٹی کے رہنماوں نے ٹھٹھہ کے مختلف اچھی تعلیم فراہم کرنے والی اسکولوں کا دورا کرکے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقعے پر تعلیمی کمیٹی کے رہنماوں نے بہترین طریقے سے اسکول چلانے والے اساتذہ میں پھولوں اور اجرکوں کا تحفے پیش کرتے ہوےْ کہا کے استاد کی بڑی عظمت ہے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اورمستقبل کے معماروں کو روشن مستقبل دینے میں صرف اساتذہ ہی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،اس موقعے پر رہنماوں نے ٹھٹھہ ضلع کے اندر بند اسکولوں اور تعلیم کی خراب صورتحال پر سندھ حکومت سے اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور بہتر تعلیم کے لیے ہنگامی بنیادوں پر قدم اٹھانے کی اپیل کی، دوسری جانب ٹھٹھہ کی مثالی پراےْمری اسکول پیر محمد بروہی میں ایک تقریب میں بھی اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوےْ اجرکوں کے تحفے پیش کیے گےْ۔