لاہور(یواین پی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کمر درد میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔ شہباز شریف علالت کے باعث مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کو ائیر پورٹ پر الوداع کرنے بھی نہ جا سکے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج اور کل آرام کریں گے۔یاد رہے 24 جولائی کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آنکھ میں تکلیف کے باعث گلبرگ میں واقع آئی کلینک سے رجوع کیا تھا جہاں ڈاکٹر خالد وحید نے آپریشن کے بعد ان کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا تھا۔