لاہور میں سبزیاں ایک مرتبہ پھر عام آدمی کی پہنچ سے دور

Published on October 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments


لاہور(یواین پی)لاہور میں سبزیاں ایک مرتبہ عام آدمی کی پہنچ سے در ہو گئیں ۔ کوئی ایک بھی سبزی سرکاری نرخ ناموں پر فروخت نہیں ہو رہی ۔سبزیوں کی فروخت سرکاری نر خ ناموں کے مطابق یقینی بنا نے کے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر کر دئیے گئے۔لاہور میں پیاز، مٹر، ادرک، لہسن، ٹینڈے،کریلے، گوبھی، آلوسمیت دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں ہی فروخت ہو رہی ہیں جب کہ صوبائی دارالحکومت میں ٹماٹرکی سرکاری قیمت ایک سودس روپے کلو ہے جومارکیٹ میں ابھی تک دوسوروپے کلوفروخت ہورہاہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت پچپن روپے ہے جو مارکیٹ میں سترسے اسی روپے کلوفروخت ہورہاہے۔لیموں اورلہسن بھی قیمت سے کہیں مہنگا بیچاجارہاہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سےسبزیوں کی قیمتو ں کا نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes