اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کو جواب دینے کی بجائے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں شخصیت اداروں کو جواب دہ ہوتی ہے نواز شریف نے اداروں کو جوابد ینے کی بجائے فیصلہ کر لیا ہے کہ اداروں سے ٹکرائیں گے وہ اپنے آپ کو جواب دہ نہیں سمجھتےانہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کے باعث نیب میں مقدمات چل رہے ہیں چیئر مین نیب نے شریف خاندان کے افراد کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا۔