خطے سے پولیوکا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ہے،عابد مجید

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments


پشاور (یو این پی) سیکرٹری صحت خیبر پختونخواعابد مجید نے کہا ہے کہ انسدادپولیو میں سرگرم ورکرزاوراہلکارہمارے ہیرو ہیں جنکی کاوشوں سے مرض کی روک تھام میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) خیبر پختونخوا کے سبکدوش ہونے والے کوآرڈی نیٹراکبرخان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا،سیکرٹری صحت نے کہا کہ ای او سی کوآرڈینٹر کی حیثیت سے اکبر خان کی سربراہی میں محکمہ صحت، ای پی آئی اور پارٹنر اداروں بالخصوص پولیو ورکرز نے صوبہ سے پولیو کے خاتمے کیلئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیاجسکے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں ملیں ،سیکرٹری صحت نے اکبر خان کو سوینئرپیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes