طبیت زیادہ ناساز ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی تھی: میئری رضا
لاہور (یواین پی)تین ماہ بیڈ ریسٹ کے بعد میئری رضاکی فیشن انڈسٹری میں واپسی ۔تفصیلات کے مطابقمعروف ماڈل اینڈبی ڈی اے کی ڈائریکٹرمیئری رضا جس کی گزشتہ کچھ ماہ سے طبیت ناساز تھی مگر ابمکمل صحت یاب ہونے کے بعدفیشن انڈسٹری میں نیو ورسٹائل میں انٹری کرنے کیلئے سرگرم ہے،میئری رضا نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں اپنے عزیزرشتے داروں اور فائنزاینڈ دوستوں کی جنہو نے میری صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی اور میں بہت جلد فیشن انڈسٹری میں اپنی بی ڈی اے کی ٹیم کے ساتھ دھماکے دار انٹری میں نظر آؤنگی اور اب کی بار کچھ نیو انداز میں میرے چاہنے والے شائقین مجھے دیکھے گے ،ایک سوال کے جواب میں میئری رضا نے کہا کہ طبیت زیادہ ناساز ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی تھی اور اب میں اللہ پاک کے کرم سے بلکل فٹ ہوں۔