ایرانی نائب صدر کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

تہران(یو این پی) ایران کے نائب صد اسحاق جہانگیری کے بھائی اور کاروباری شخصیت مہدی جہانگیری کو مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مہدی جہانگیری ایک کاروباری شخصیت اور ’ٹورزم فینانس گروپ‘ کے مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تہران کے ایوان صنعت وتجارت کے وائس چیئرمین ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ’ٹوررزم ٹریڈ گروپ ’سمغا‘ قائم کیا اور اس کے چیئرمین کے طور کام کرتے رہے ہیں۔ مہدی جہانگیری سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دور میں متعدد سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ادھر نائب صدر اسحاق جہاں گیری نے ’ٹوئٹر‘ پراپنے ایک بیان میں اپنے بھائی مہدی جہانگیری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے گرفتاری کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے نائب صدر کو کرپشن کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بالخصوص اعلیٰ حکومتی اور ریاستی عہدیداروں اور بنک سربراہان کی بھاری بھرکم تنخواہوں کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرتفتیش ہے۔ایرانی ویب سائیٹ ’تاب ناک‘ کے مطابق نائب صدر کے بھائی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题