دبئی(یو این پی) پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 262 کے سکور پر آؤٹ کر کے فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ سری لنکا کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ دوسری اننگز میں صرف 34 کے سکور پر سری لنکا کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ابتدائی بلے بازوں میں کرونا رتنے 7، کوشال سلوا 3، سمارا وکرما 13، کشال میںڈس 4، لکمل 1 اور دنیش چندی مل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کو 254 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔خیال رہے کہ پہلی اننگز میں سری لنکن باؤلرز نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں ٹیم کو صرف 262 پر آؤٹ کر دیا تھا لیکن فالو آن کا فیصلہ نہ کرتے ہوئے دوسری اننگز کی بیٹنگ شروع کر دی تھی۔