بورےوالا(یو این پی)بورےوالا نواحی علاقہ 431 ای بی کے رہائشی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات۔۔تفصیل کے مطابق یوسف چشتی ولد پیر فیض رسول چشتی سکنہ 431 ای بی رات قریب سات یا آٹھ بجے شیخ فاضل سے اپنی بھابھی کو لے کر آرہا تھا راستے میں 421 والے سٹاپ کے پاس دو نا معلوم مسلح موٹرسائیکل سوار پیچھے سے آئے اور ان کا راستہ روک لیا اور پسٹل نکال لیا یوسف چشتی سے ایک عدد قیمتی موبائل اور نقدی تقریبا 8800 روپے وہ بھی چھین لیے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی۔۔اہل علاقہ نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے اور اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کیے جائیں۔۔اس واقع کی اطلاع پر چیرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی بھی پہنچ گئے۔۔