حسن اور حسین پر ملکی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا،تحفظات کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوئے،مریم نواز

Published on October 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شدید تحفظات کے باوجود آج عدالتوں میں پیش ہوئے ،احتساب کا معاملہ جس طرح چلایا گیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حسین اور حسن بیرون ملک رہتے ہیں ان پر ملک کے قوانین اطلاق نہیں ہوتے وہ عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ خود کریں گے ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے ،ہم گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں یہ جو سلسلہ چل پڑا ہے اس کا انجام جلد ہونے والا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ میرا جرم کیا ہے ،مجھ پر مقدمہ اس لئے چلایا گیا کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں ،ہم پر کیسز سیاسی طور پر بنائے ہیں ،اس کے باوجود ہر بار پیش ہوتے ہیں، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس احتساب نما انتقام میں پیش ہو کر عدل کی زنجیر کو ہلاتے ہیں کہ شاید آئین وقانون کا مذاق بنانے والوں کو کوئی سمجھ آ جائے ،جوقانون کے سامنے سر جھکاتے ہیں انہیں ایئر پورٹ پرہی گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ اچھی بات ہے عوامی نمائندے احتساب کیلئے پیش ہوں ،دوسروں کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں اوروہ جلسے کرتے ہیں،قانون توڑنے والوں اور بھگوڑوں کو کوئی نہیں پوچھتا،ان کا کہنا تھا کہ نااہلیت کے باوجود ٹرائل چل رہا ہے ،آئین و قانون کا مذاق اڑانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes