تیونس کے وزیر صحت کا میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد انتقال

Published on October 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

تیونس (یو این پی) تیونس کے وزیرصحت سلیم شاکر کینسر کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک میراتھن دوڑ میں شرکت کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ یو این پی کے مطابق تیونس کے وزیر صحت سلیم شاکر نے دو روز قبل نابل شہر میں کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہونے والی میراتھن دوڑ میں شرکت کی، جس کے بعد ان کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ انہیں تیونس کے ایک فوجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ دیر کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)