پشاور(یو این پی)الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی ولی خان کی رجسٹریشن ختم کر دی،اے این پی ولی خان کچھ عرصہ قبل عوامی نیشنل پارٹی میں ضم ہو گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ولی خان کی رجسٹریشن ختم کرنے کی درخواست بیگم نسیم ولی خان نے دی تھی،جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کی رجسٹریشن ختم کر دی گئی ۔ادارے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ولی خان کی رجسٹریشن 2015میں ہوئی تھی۔عوامی نیشنل پارٹی ولی خان رجسٹریشن ختم ہونے سے قبل ہی عوامی نیشنل پارٹی میں ضم ہو گئی تھی۔