ٹھٹھہ سے 3 کلو میٹر کے مفاصلے پر قائیم تاریخی مقام مکلی کی لاکھوں کی انسانی آبادی والا علاقعہ پینے کے صاف پانی سے محروم، مکلی کی آبادی کو غیر معیاری اور ناقص پانی فراہم ہونے لگا، ہزاروں انسانی جانیں زہریلا پانی پینے پر مجبور، مکلی کو پانی فراہم ہونے والے نالے گاڑ مسان کی از سر نو تعمیر کے کروڑوں کے ٹھیکے سرکاری کاغذوں میں مکمل ہونے کا انکشاف، تفصیللات کے مطابق سندھ کا تاریخی حیثیت رکھنے والا شہر ٹھٹھہ سے 3 کلو میٹر کے مفاصلے پر قائیم مکلی شہر کی لاکھوں کی انسانی آبادی کو انگریزوں کے دؤر میں قائیم کی جانے والی گاڑ مسان سے گندہ بدبودار پانی فراہم کیا جارہا ہے, پینے کا پانی کے بی فیڈر لوور سے نکلنے والی شاخ گاڑ مسان مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی الہبچایو گندرو کے گاوں کے نزدیک قائیم واٹر سپلائے میں آتا ہے، پانی کا یہاں تک پہنچنے تک گاڑ مسان میں کئی جگہوں پر بند کے ٹوٹے ہونے ہونے کی وجہ سے نزدیکی زمینوں سے ادویات والا زہریلا پانی بھی اس میں شامل ہونے کا خدشا ہے، جبکے نزدیکی دیہاتوں سے گائے اور بھینس چڑانے آنے والے بھی جانوروں کو گاڑ مسان میں نہلاتے ہیں، یاد رہے کے مکلی کی اس وقت کی کل آبادی ایک لاکھ سے بھی زاہد ہونے کے باوجود یہان کے مقامی لوگون کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے،. دوسری جانب مکلی کے رہائیشی سید رضوان شاہ، سمیع اللہ قریشی، عبدالرزاق میمن اور دیگر نیکہا کے مکلی کے رہائیشیون کو مسلسل گندہ پانی ملنے کی باعث مکلی کے لوگ جلد، گیسٹرو، خارش، ہیپاٹائیٹس بی اور سی، اور گردوں کی مضر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں،. انہون نے حکومت سندھ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کے لاکھوں کی انسانی آبادی والے شہر مکلی کو پینے کا پانی فراہم کرنے والی گاڑمسان کے بندوں کو مظبوط کرکے اس کی فوری طور صفائی کرائی جائے مطالبہ کیا اور اس ضمن میں کروڑوں کی کرپشن کرنے والے افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف انکوائیری کرکے فوری کاروائی کی جائے۔
گھریلو تقرار کے باعث موٹر ساےْکل سوار وں نے راہ چلتی ایک عورت کو چھڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا
ٹھٹھہ میں شہر میں گھریلو تقرار کے باعث موٹر ساےْکل سوار وں نے راہ چلتی ایک عورت کو چھڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ،زخمی عورت کو فوری طور پر مکلی سول اسپتال میں داخل کرادیا گیا، زخمی عورت کے شوہر نے بیٹے کے سسُر پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے کا الزام،تاحال کوئ بھی گرفتاری عمل میں نا آسکی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات اسلام پور محلا کے رہاےْشی امینہ قریشی پرگھر کی طرف جاتے ہوےْ گلی میں موٹر ساےْکل پر سوار مسلح افراد نے پیچھے سے چھڑیوں کے وار کرکے سخت زخمی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگےْ ،زخمی عورت کے چیخنے چلانے کے بعد محلے داروں اور رشتیداروں نے نازک حالت میں سول اسپتال مکلی میں داخل کرادیا،اخمی عورت کے شوہر رسول بخش قریشی کا کہنے کے مطابق بیٹے کے سسُر رمضان ماچھی اور انکے دو ساتھیون سمیت گھریلو تقرار پر میری بیوی کے اوپر چھڑیوں سے حملہ کرکے فرار ہوگےْ جسکی ٹھٹھہ تھانہ میں رپورٹ بھی درج کروادی گئ ہے مگر ابھی تک جوابدار گرفتار نہیں ہوسکے ہیں،ذراےْع کے مطابق کچھ دن قبل جوابدار رمضان ماچھی کی جانب زخمی امینہ اور اسکے شوہر کے اوپر الزام لگایا تھا کے وہ اسکی بیٹی کو بلاوجہ مارتے ہیں جس کا فیصلہ بھی رکھا گیا تھا مگر رمضان ماچھی نے چھڑیوں کے وار کرکے شہریوں میں شدید خوف و حراس پھیلا دیا ہے۔
پولیس کا چھاپہ لیاری گینگ وار کے چار کارند ےگرفتار
ٹھٹھہ پولیس کا چھاپہ لیاری گینگ وار کے چار کارند ےگرفتار کراچی پولیس کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر مکلی ورکشاپ اور گاوں حنیف خشک میں آدھی رات میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کرلیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ذرایع کے مطابق گرفتار شدگان میں فتح بلوچ ،اسد،انیس ،عیسی بلوچ شامل ہیں جیسے اپنے ہمراہ کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقامی پولیس اور مکلی پولیس کراچی پولیس کی کاروائی اور گرفتاریوں سے مکمل الا علم رہی ہے پولیس کاروائی کے دوران علاقے کے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
ماہی گیر کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے سمندر سے برآمد کرلی
ٹھٹھ کی ساحلی پٹی کیٹی بندر کی سمندری حدود سر حجامڑو میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے سے دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے ایک ماہی گیر کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے سمندر سے برآمد کرلی دوسرے کی تلاش کی جارہی ہے اس سلسلے میں این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ٹھٹھ کی ساحلی تحصیل کیٹی بندر کی سمندری حدود سر حجامڑو کریک میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی بحری لانچ ڈوب جانے کی وجہ سے دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے کہا جاتا ہے کہ ماہی گیروں کی بحری لانچ بولو رچھ میں پھنس جانے کے باعث دو ماہی گیر جو دونوں بھائی بتائے جاتے ہیں جن میں تیس سالہ حسین اور چالیس سالہ علی محمد حجامڑو بھی شامل ہیں ہلاک ہوگئے جبکہ مقامی غوطہ خوروں نے ڈوب کر ہلاک ہونے والے تیس سالہ ماہیگیر حسین کی نعش برآمد کرلی ہے جبکہ چالیس سالہ ماہیگیر علی محمد کی تلاش جاری ہے دوسری جانب این این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ ہلاک شدگان دونوں بھائیوں کا تعلق کیٹی بندر کے گاوُں محمد خان جت سے بتایا جاتا ہے
گرمی کی شدت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ
ٹھٹھہ میں گرمی کی شدت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گء،شدید گرمی کے باعث لوگوں نے گھروں تک محدود ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن ٹھٹھہ میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو شدید پریشان کردیا ، شدید گرمی کے باعث کاروباری مراکز پر بھی لوگوں کی آمد رفت میں بڑا اثر پرگیا ، ٹھٹھہ میں گرمی کی شدت 40سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باوجود حیسکو انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کو ئ کمی واقعے نا ہوسکے شہریوں نے کینجھر جھیل کا رخ اختیار کر لیا ، اس سلسلے میں شہریوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوےْ کہا کے اس شدید گرمی میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے مسلسل بجلی کی فرہامی کی معطلی کے باعث گھروں میں بھی بیٹھنا دشوار ہوگیا ہے، ہمارے منتخب نماےْندوں نے تو بڑے بڑے آٹومیٹک جنریٹر لگواےْ ہوےْ ہیں جن پر وہ اےْر کنڈیشن میں سکون سے زندگی گذار رہے ہیں مگر ہم عوام کے لیے وہ ہی لوڈشیڈنگ کا عذاب کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔
پاک سر زمین (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال سندھ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں ٹھٹھ پہنچ گئے
پاک سر زمین (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفی کمال سندھ تنظیمی دورے کے پہلے مرحلے میں ٹھٹھ پہنچ گئے ٹھٹھہ میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب خود کو روزانہ فروخت کر رہی ہے وہ کبھی پیپلزپارٹی تو کبھی پاکستان تحریک انصاف کی گود میں بیٹھ رہی ہے.کراچی کے بعد اب سندھ میں پارٹی کو منظم کرنے کے لئے تنظیم سازی اور رابطہ مہم شروعات کے لئے سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھ کا انتخاب کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی کے لئے سندھ بھر کا دورہ کرونگا. انہوں کہا کہ سندھ کی عوام اب جان لیں کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا متبادل پاک سرزمین پارٹی ہے, ٹھٹھ سمیت سندھ کی عوام نے ہمیشہ جمہوری جدوجید کی ہے مگر اب سندھ کے عوام کی رکھوالی کرنے کے لئے پی ایس پی میدان میں آچکی ہے. مصطفی کمال نے مذید کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سندھ کی عوام کو بے وقوف بنا کر بھٹو کے نام پر سیاست چمکانے والے مفاد پرستوں نے سندھ کو تباھ و برباد کردیا ہے کراچی میں امن کی بحالی میں پی ایس پی نے اہم کردار ادا کیا اور ہم نے آپریشن کے سلسلے میں سیکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون بھی کیا. انہوں نے مذید کہا کہ پی ایس پی اردو بولنے والوں کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی محب وطن پارٹی ہے اور یہ پارٹی اب ہر محاذ پر جدوجہد کرے گی 2018 کے عام انتخابات میں پی ایس پی ہر انتخابی حلقے سے اپنے امیدوار نامزد کریگی اور ملک اور سندھ سے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست ختم کرنے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرے گی اس لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کرے انہوں نے سندھ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کے ستر ہزار بچے بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں, سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے جبکہ سندھ کے صحت مراکز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ عوام سندھ میں تمام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں اب تو سندھ میں گھوسٹ اسکول بھی ظاہر ہونے لگے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعظم کو ایک نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف کا وزیراعظم کہلوانے کے بجائے پاکستان کی عوام کا وزیراعظم بننا چاہئے. اس موقعے پر مصطفی کمال نے ٹھٹھ میں جیلانی ہاوُس پہنچ کر پیر غلام جیلانی کی وفات پر بھی اپنی تعزیت کا اظہار کیا.ان کے ہمراہ انیس قائمخانی اوردیگر پی ایس پی کے رہنما بھی ساتھ تھے.
عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض
عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے،ٹھٹھہ ضلع کے لوگ بہت محبتی لوگ ہیں ، دس ماہ ٹھٹھہ ضلع میں کام کیا مگر ایک دن بھی ایسا نہیں لگا کے میں اپنے شہر میں نہیں ہوں ، عوام کو بھی پولیس سے مکمل تعاون کرنا چایےْ ،ان خیالات کا اظہار اے ایس پی فاروق امجد نے ڈسٹرکٹ مکلی پریس کلب کی جانب سے انکی ٹرانسفر کیہونے پر الوداعی دعوت کے موقعے پر کیا، اس موقعے پر پریس کلب مکلی کے صدر سید گل شاہ نے کہا کے اے ایس پی فاروق امجد نے دس ماہ میں اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے کی، ضلع کی عوام کے عام مساےْل سے لیکر بڑے بڑے کیس کو اپنی ذہانت اور ایمانداری سے حل کیا، اس موقعے پر معمان ہریش کمار،ڈاڈا آدم گندرو، سید تنویر شاہ، علی دوست مسن، سنےْر صحافی اعجاز واریو،محبوب بروہی،احمد خشک، اکبر دلوانی،شہمیر قریشی،حمید چنڈ،آفاق ہالو،واحد شورو،محمد علی خٹک اور دیگر شامل تھے۔