میئر لندن صادق خان نے دورہِ پاکستان کا اعلان کردیا

Published on October 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

لندن(یو این پی) برطانوی دارالحکومت کے میئر صادق خان نے جلد اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے دورے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق صادق خان لندن کے میئر نامزد ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے اس دوران وہ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے طالب علموں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔صادق خان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے لندن میں پاکستانی طلبہ کی سکونت اور مستقل سیٹلمنٹ کی بات کررہے ہیں اس ضمن میں جلد کوئی پیشرفت متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی آمدن سے حاصل ہونے والا پیسہ لندن میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے لگایا جارہا ہے، حکومت سے اس طرز کی خرید و فروخت پر پابندی کی بات جاری ہے۔میئر لندن نے مزید کہا کہ لندن میں غیر قانونی انویسٹمنٹ روکنے کی کوشش شروع کردی ہے کیونکہ ہم لندن کو دنیا کا منی لانڈرنگ دالحکومت نہیں بننے دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی برطانیہ میں بلدیاتی (لوکل) گورنمنٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے کامیابی حاصل کی اور وہ برطانیہ کی تاریخ کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme