ایل این جی معاہدہ سارے چوروں کی ماں ہے، شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Published on October 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہیکہ پہلے حدیبیہ کیس کو چوروں کی ماں سمجھتا تھا لیکن ایل این جی کا معاہدہ سارے چوروں کی ماں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اسپیکر کو ایل این جی میں 200 ارب روپے کی کرپشن کا اعمال نامہ دے رہا ہوں، ایل این جی معاہدے کی کاپی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرکے تھک گیا تھا، اس ملک میں آپ کو یہ حق بھی حاصل نہیں کہ ایک معاہدے کی کاپی حاصل کرلیں، اس سے زیادہ ذلت اور بے عزتی ممبران کی نہیں ہوسکتی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم شہیدوں کے گھر جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمارے بچے چوروں کے لیے جان دے رہے ہیں۔یو این پی سے انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو قبول کرنے سے انکار کردیا، انہوں نے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث شخص سے معاملات طے کرنے سے انکار کیا، ملک شدید معاشی بحران میں جانے والا ہے، وزیراعظم سے کہتا ہوں ڈار کو دس دن کے اندر ہٹائیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی ہوکر رہے گی، ایل این جی سارے چوروں کی ماں ہے، میں سمجھتا تھا کہ حدیبیہ کیس چوروں کی ماں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک شخص کے لیے الیکشن اصلاحات کی گئیں اور سارا قانون بنایا گیا، ختم نبوت پر کہتے ہیں غلطی ہوگئی لیکن یہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا اور نااہلی بھی ہوگئی لیکن یہ لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اورورلڈ بینک نے کہہ دیااسحاق ڈارقبول نہیں، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹائیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں شدید مالی بحران آنیوالاہے۔شیخ رشید نے کہا الیکشن بل کا قانون صرف ایک شخص کے لیے بنایا گیا، ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی۔ انہوں نے کہا اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، جیسے لیبیا، عراق، شام تباہ ہوا ان کو وہ ہی ایجنڈہ ملا ہے، یہ چاہتے ہیں ملک کے سارے ادارے تباہ ہو جائیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ساری قوم عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes