چاول کی برآمدات 2ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع

Published on October 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 772)      No Comments

لاہور (یو این پی)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 40فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جولائی ، اگست 2017کے دوران 224ملین ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کا 2ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے ۔ماہرین نے مزید کہا کہ کاشتکار دھان پر غیر ضروری زہروں کاسپرے نہ کریں اور محکمہ زراعت کی سفارشات پرعمل کریں، پنجاب میں چاول کی کاشت کے لئے گئے حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں ،ان اقدامات کی وجہ سے چاولوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال میں باسمتی چاولوں کی برآمد میں 10فیصد کا اضافہ ہوا اور باستمی چاول کی برآمد سے حاصل ہونے والا زر مبادلہ 63ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نان باسمتی چاولوں کی برآمدات میں 47فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم 3لاکھ 69ہزار 500ٹن تک بڑھ گیا جبکہ برآمدات سے کمائے جانے والے زر مبادلہ کی شرح میں 57فیصد کا اضافہ ہونے سے قومی خزانے کو 161ملین ڈالر زر مبادلہ وصول ہوا۔ دو سال کے وقفہ کے بعد چاول کی ملکی برآمدات 2ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے ۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes