وہاڑی (یواین پی) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر کے ہمراہ شہباز شریف رنگ روڈ بوریوالا اور تحصیل ہسپتال کا معائنہ کیا کالج چوک سے چیچہ وطنی روڈ تک رنگ روڈ کی تعمیر میں حائل تجاوزات اور روکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی معیار کا خاص خیال رکھا جائے جن تعمیراتی نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں دور کرایا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کا بھی معائنہ کیا ایمرجنسی وارڈ، امراض قلب وارڈ، شعبہ جراحی اور شعبہ امراض نسواں ،تشخیصی لیبار ٹری کے معائنہ کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات، ادویات کی مفت فراہمی، مفت لیبارٹری ٹیسٹ سمیت ڈاکٹرز کے رویوں بارے دریافت کیا مریضوں اور ان کے لواحقین نے طبی سہولیات میں بہتری پر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی ہسپتال کی صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا