سابق وزیر اعظم نے (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا

Published on October 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)  سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے (ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا، چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور پھر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی، گزشتہ دنوں میر ظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی میں نواز شریف پر سخت تنقید کی تھی۔ جمعرات کے روز انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد وہ اپنے آبائی حلقے میں پہنچ گئے اور دوستوں اور کارکنوں سے مشاورت شروع کر دی جس کے بعد وہ چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题