صوفیانہ کلام ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں‘‘نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچادی

Published on October 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 824)      No Comments

شاہ حسین کا صوفیانہ کلام پڑھ کر جو دلی سکون ملا میں اسے لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں گلوکارہ حنا ملک 
لاہور (یواین پی)نامور گلوکارہ حنا ملک کی نئی کافی ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں‘‘نے سوشل میڈیا پہ دھوم مچادی شاہ حسین کے صوفیانہ کلام کا میوزک کامران اخترنے دیا جبکہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں حنا ملک جو ہر اہم دن کے حوالے سے گیت ،ملی نغموں کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں کی کافی ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں‘‘ جو کہ دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ریکارڈ اور عکس بند کی گئی ہے اسے سوشل میڈیا پہ خوب پذیرائی مل رہی ہے حنا ملک نے یواین پی کو بتایا کہ مجھے شاہ حسین کا صوفیانہ کلام پڑھ کر جو دلی سکون ملا ہے میں اسے لفظوں میں بیان کرنے سے قاصر ہوں موسیقی روح کی غذا ہے اب شاہ حسین کا صوفیانہ کلام پڑھ کر یقین ہو گیا ہے کہ واقعی موسیقی روح کی غذا ہے ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں‘‘ شائقین موسیقی سوشل میڈیا پہ خوب سراہ رہے ہیں پذیرائی اور عزت بخشنے پہ اپنے پرستاروں کی مشکور ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes