دلی خواہش ہے کہ اسپیشل بچے سمائل فار لائف فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے باعزت شہری بنیں
لاہور( یواین پی) سمائل فار لائف کی کامیابی کے بعد میں ایک اور نئے پروجیکٹ پرکام شروع کرنے والا ہوں جاوید نگر شیخوپورہ میں فری ٹیکنیکل سکول سسٹم بنانے کی خواہش رکھتا ہوں جس میں علاقائی گونگے، بہرے اور غریب بچے مفت پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہنربھی سکیں گے ان خیالات کا اظہار سمائل فار لائف فاؤنڈیشن کے صدر گلوکارعامر سمیع خان نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخوپورہ کے معذور بچوں کی تعلیم و تربیت اورہنر سکھانے والا کوئی ادارہ نہیں ان اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک ایسا ادارہ بنا نا چاہتا ہوں جہاں مفت تعلیم حاصل کرکے بچے مستقبل میں باعزت شہری بن سکیں مخیر حضرات کے تعاون سے سمائل فار لائف فانڈؤیشن چلا رہا ہوں جس کے تحت سپیشل بچوں میں ضروریات زندگی کی اشیا ء مفت دی جاتی ہیں مخیر حضرات سے گزارش ہے نئے پروجیکٹ کے لئے حسب روایت تعاون کریں