کراچی دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں میں شامل

Published on October 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

کراچی: (یوا ین پی) عالمی جریدے  دی اکانومسٹ  نے دنیا کے 60 محفوظ ترین شہروں کی لسٹ جاری کردی جس میں کراچی آخری نمبر پر رہا تاہم فہرست میں موجود واحد پاکستانی شہر ہے۔ جریدہ کے انٹیلی جنس یونٹ نے شہروں کو ڈیجیٹل، ہیلتھ، انفراسٹرکچر اور سکیورٹی کے پیمانوں پر پرکھا جبکہ ہر شعبے کے ذیلی شعبے بنا کر انکی نمبرنگ کی گئی، نتیجتاً ٹوکیو 89.80 پوائنٹس کیساتھ دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار پایا، سنگاپور 89.64 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور اوساکا 88.87 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لندن 82.10 پوائنٹس کیساتھ 20 ویں، نیو یارک 81.01 پوائنٹس کیساتھ 21 ویں، پیرس 79.71 پوائنٹس کیساتھ 24 ویں جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی 80.37 پوائنٹس کیساتھ 23 ویں نمبر پر رہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题