لاہور کو فحاشی نے ”جکڑ“ لیا، پوش علاقوں میں ہونے والے شیطانی دھندہ عروج پر

Published on October 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

لاہور (یواین پی) ماڈل ٹاﺅن ڈویژن سمیت لاہور کے دیگر علاقوں میں گیسٹ ہاﺅسز میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ تو جاری ہے مگر اب پوش علاقوں میں مساج سینٹرز کا بزنس پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں مساج کی آڑ میں جسم فروشی کا غیر اخلاقی کاروبار کیاج رہا ہے۔

ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں قائم ان مساج سینٹرز نے غیر ملکی خواتین کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ خوبصورت اور ماڈرن لڑکیاں عشرت کدوں کا رخ کرنے والے گاہکوں کی تھکن اتارنے کا مکمل سامان فراہم کرتی ہیں۔ 
ان مساج سینٹروں میں کام کرنے والی لڑکیاں دبئی کے ہوٹلوں اور ڈانس بارز سے تربیت یافتہ ہیں۔ ان سینٹرز میں مساج کرنے کا ریٹ 3 ہزار روپے رکھا گیا ہے جہاں بیڈ رومز بھی بنائے گئے ہیں اور گاہکوں کو دعوت گناہ دی جاتی ہے۔ یہاں مساج کے نام پر آنے والوں کو لڑکیوں کے البم بھی دکھائے جاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں ایم پی اے شنیرا رت نے گیسٹ ہاﺅسز اور مساج سنیٹرز کے خلاف تحریک التواءکار بھی جمع کرا رکھی ہے مگر لاہور پولیس نے اس غیر قانونی اور مکروہ دھندے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔ ماڈل ٹاﺅن اور کینٹ ڈویژن میں ان مساج سینٹرز اور گیسٹ ہاﺅسز کی بڑی تعداد موجود ہے مگر انتظامیہ نے کوئی اقدام کیا نہ پولیس کو ہوش آیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog