شہباز شریف اور چوہدری نثار نے ہاتھ کھڑے کر دئے

Published on October 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) بار بار تاکید کرنے کے باوجود حکومتی وزراء نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی روش نہ بدلی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشاورت کرتے ہوئے خاموش رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اس پر چوہدری نثار علی خان نے لاہور میں جا کر ان سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر اور احسن اقبال کے بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہماری یہ خواہش رہی ہے کہ قومی اداروں کا احترام جب تک ہم سیاسی رہنما نہیں کریں گے تو پھر عوام سے کیا شکوہ ہو سکتا ہے اب محسوس ہونے لگا ہے کہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے آپس میں فیصلہ کیا کہ ہم نے جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے مزید اس پر کسی سے بات نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题